LIVE

سید علی گیلانی کی تدفین، کچھ تصاویر

ویب ڈیسک
September 02, 2021
 

طویل علالت کے بعد گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملنے والے سینئر حریت پسند کشمیری رہنما سید علی گیلانی اپنی زندگی میں تو قابض فوج کے لیے خطرہ تھے ہی لیکن ان کے انتقال کے بعد بھی بھارتی فورسز ان سے اتنی خوفزدہ ہیں کہ ان کے جسد خاکی کو تحویل میں لینے کے بعد زبردستی کسی نامعلوم مقام پر تدفین کر دی گئی۔

قابض بھارتی فوج نے حریت رہنما کو ان کی خواہش کے مطابق مزار شہداء قبرستان میں تدفین کی اجازت نہ دی اور بھارتی میڈیا کے مطابق رات کے اندھیرے میں ہی انتہائی سخت سکیورٹی میں سینئر حریت رہنما کی حیدرپورہ کے قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر دیا۔ فوٹو: فائل

سید علی گیلانی کے نمائندہ خصوصی عبداللہ گیلانی کی جانب سے بھی اس حوالے سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے قائد تحریکِ آزادیِ کشمیر سید علی گیلانی کا جسد خاکی اپنی تحویل میں لیکر نامعلوم مقام پر ان کی تدفین کر دی۔

بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کے اہلکار سید علی گیلانی کے گھر کی طرف جا رہے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سوشل میڈیا کے ذریعے سید علی گیلانی کی تدفین کے موقع کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی ہیں تاہم ان میں بھی سینئر حریت رہنما کا جسد خاکی یا قبر کی تصاویر واضح نہیں ہیں۔

قابض فوجی خاردار تاریں لگا کر رستے بند کر رہے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا
ایک نامعلوم مقام پر کچھ افراد نظر آ رہے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا
کچھ افراد ایک جگہ پر جمع ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا
پاکستان کے پارلیمنٹ کی عمارت میں قومی پرچم سرنگوں ہے— فوٹو: آن لائن


مظفر آباد میں کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے — فوٹو: آن لائن