LIVE

کامران ٹیسوری گورنر سندھ تعینات

نوشین یوسف
October 09, 2022
 

صدر عارف علوی نے محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی۔ فوٹو فائل

کامران ٹیسوری کو نیا گورنر سندھ تعینات کر دیا گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101، ایک، کے تحت دی۔

یاد رہے کہ گورنر سندھ کا عہدہ پاکستان تحریک انصاف عمران اسماعیل کے استعفے کے بعد سے خالی تھا اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔