LIVE

تقسیم ہند کے وقت بچھڑے بھائی کو بہن نے 75 برس بعد انگوٹھوں سے پہچان لیا

ویب ڈیسک
November 07, 2022
 

کینیڈا میں مقیم اس کی بہن نرمل کور نے اپنے بھائی کو بائیں ہاتھ کے 3 انگوٹھوں سے پہچان لیا۔ فوٹو فائل

قیام پاکستان کے وقت بورے والا کے ایک خاندان نے بھارت ہجرت کی لیکن مون سنگھ اپنے خاندان سے بچھڑ کر پاکستان میں رہ گئے۔

مون سنگھ کو مقامی زمیندار نے اپنا بیٹا بنایا اور اس کا نام عبدالخالق رکھا، مون سنگھ نے خاندان کی تلاش کے لیے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی جس پر کینیڈا میں مقیم اس کی بہن نرمل کور نے اپنے بھائی کو بائیں ہاتھ کے 3 انگوٹھوں سے پہچان لیا۔

75 سالوں بعد بہن بھائی ملے تو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، مقامی افراد نے کینیڈا سے آئے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر سے تعلق رکھنے والے امرجیت سنگھ اپنی مسلمان بہن کلثوم سے ملے تھے، تقسیم ہند کے وقت امرجیت سنگھ اپنی ایک بہن کے ساتھ بھارت میں رہ گئے تھے جبکہ ان کے مسلمان والدین پاکستان ہجرت کر گئے تھے۔