LIVE

سوات: نجی اسکول میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 6 بچے زخمی

ویب ڈیسک
May 16, 2023
 

اہلکارکی ذہنی کیفیت مبینہ طور پر درست نہیں ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے: پولیس/ فائل فوٹو

سوات میں ایک نجی اسکول میں فائرنگ سے 6 بچے زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق یہ واقعہ سوات کے علاقے سنگوٹہ میں پیش آیا جہاں ایک پولیس اہلکار نے نجی اسکول میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 بچے زخمی ہوئے جنہیں قریب واقع سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ابتدائی تفتیش سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اہلکارکی ذہنی کیفیت مبینہ طور پر درست نہیں ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔