LIVE

بلاول اور امریکی سفیر کی ملاقات، حکومت سازی سمیت انتخابی عمل پر تبادلہ خیال

اعزاز سید
February 11, 2024
 

فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈیوڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  بلاول بھٹو زرداری اور  امریکی سفیر کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے مستقبل کی حکومت سازی سمیت انتخابی عمل پر بات کی ۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ  پیپلز پارٹی اور سفارتی ذرائع نے اس  ملاقات کی تصدیق کی ہے۔