Time 08 جنوری ، 2024
پاکستان

بلاول سے امریکی سفیر کی ملاقات، منصفانہ انتخابات اور سیاسی امورپر تبادلہ خیال

ملاقات میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی، ترجمان— فوٹو:فائل
 ملاقات میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی، ترجمان— فوٹو:فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی اہمیت اور موجودہ سیاسی اُمورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے بتایاکہ ملاقات میں امریکا اورپاکستان کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں یوایس پاکستان گرین الائنس فریم ورک میں پیشرفت پربھی بات چیت کی گئی۔

مزید خبریں :