LIVE

پیمرا نے تحریری حکمنامےکے علاوہ دیگر عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے پر پابندی لگادی

ایاز اکبر یوسف زئی
May 23, 2024
 

عدالتوں میں زیر سماعت کیسز سے متعلق ٹکرز، ہیڈ لائنز نشر کرنے سے گریز کیا جائے, پیمرا/ فائل فوٹو

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تحریری حکمنامے کے علاوہ دیگر عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے پر پابندی عائد کردی۔

پیمرا کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہےکہ عدالتوں میں زیر سماعت کیسز سے متعلق  ٹکرز اور  ہیڈ لائنز  نشر کرنے سے گریز کیا جائے اور صرف تحریری احکامات کی ہی خبر دی جائے۔

پیمرا ہدایات کے مطابق ٹی وی چینلز براہ راست نشر ہونے والی عدالتی کارروائی دکھا سکتے ہیں۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینلز کوئی بھی ایسا مواد، گفتگو، تجویز  یا رائے نشر کرنے سے سے گریز کریں جو عدالتی فیصلوں پر اثر انداز  ہوسکتی ہے۔