22 مئی ، 2024
پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدرگیلانی نےکہا ہےکہ ہتک عزت بل سے متعلق نہ پوچھا گیا، نہ بتایا گیا، پیپلزپارٹی کبھی اس بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔
لاہور میں میڈیا سےگفتگو میں علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ ہتک عزت بل کی منظوری کے روز اپنے ارکان کو غیر حاضر رہنےکا کہا تھا، بل کی منظوری کے روز پیپلزپارٹی کا کوئی رکن ایوان میں نہیں تھا۔
علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے، پیپلزپارٹی نےمیڈیا کی آزادی کی جدوجہد میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔