LIVE

حکومت نے میڈیا اداروں کو عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد نشر، شائع کرنے سے روک دیا

ایاز اکبر یوسف زئی
May 23, 2024
 

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تمام ٹی وی چینلز کو  عدلیہ  سے متعلق توہین آمیز  مواد نشر کرنے سے روک دیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے عدلیہ سے متعلق توہین آمیز  مواد  نشر  نہ کرنےکا نوٹیفکیشن  جاری کردیا گیا ہے۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) سےجاری نوٹیفکیشن میں سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ عدلیہ  سے متعلق  توہین  آمیز مواد نشر یا شائع کرنے والے توہین  عدالت کے مرتکب  ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد نشر یا شائع کرنےکو توہین عدالت  سمجھا جائےگا۔