LIVE

کوئٹہ میں 2 سالہ بچہ پولیو سے معذور ہوگیا، ملک میں کیسز کی تعداد 5 ہوگئی

ویب ڈیسک
June 08, 2024
 

ماہرین نے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر سے نئے کیسز سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے— فوٹو:فائل

کوئٹہ کے علاقے گنج بائی پاس میں دو سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی۔

حکام کے مطابق گنج بائی پاس میں دو سال کا بچہ پولیو سے معذور ہوا جس کے بعد ملک میں اب تک پولیو سے پانچ بچے متاثر ہوچکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پولیو سے 4 اور سندھ میں ایک بچہ متاثر ہوچکا ہے۔ ماہرین نے پولیو وائرس کے پھیلاؤ  کے پیش نظر ملک بھر سے نئے کیسز سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 14 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چھٹے روز بھی جاری ہے۔