LIVE

ٹرانسفارمر خراب ہونے پر شہری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے گھر پہنچ گئے

ویب ڈیسک
June 17, 2024
 

فوٹو: اسکرین گریب

ڈیرا اسماعیل خان میں شہری ٹرانسفارمر خراب ہونے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے گھر پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور عید منانے کیلئے اپنے آبائی ضلع ڈیرا اسماعیل خان پہنچے تو اندرون شہر کے مکین ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شکایت لیکر علی امین گنڈا پور کی قیام گاہ پہنچ گئے۔

علی امین گنڈاپور نے گھر سے باہر آکر شہریوں سے بات چیت کی اور متبادل ٹرانسفارمر کا بندوبست کرا کے شہریوں کا مسئلہ حل کیا۔