LIVE

دورہ زمبابوے کیلئے بھارت کے سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
June 20, 2024
 

فوٹو:فائل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد دورہ زمبابوے کے لیے بھارت کے سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق جولائی میں کھیلے جانے والی 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے انڈین ٹیم میں ویرات کوہلی، روہت شرما، سوریا کمار، ہاردیک پانڈیا، جسپریت بمراہ اور رِشبھ پنت  شامل نہیں ہوں گے۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا جائے گا ، رتو راج گائیکواڈ یا سنجو سیمسن کو کپتان بنائے جانے کا امکان  ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم جولائی میں زمبابوے کا دورہ کرے گی، 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 6 جولائی سے 14 تک کھیلی جائے گی۔