LIVE

کراچی: ماڑی پور میں نالے سے خاتون اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک
June 30, 2024
 

فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں نالے سے ماں اور  2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں،بچوں میں ایک لڑکا اور لڑکی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ماڑی پور میں شیر محمد ولیج میں نالے سے خاتون اور اس کے 2بچوں کی لاشیں ملی ہیں،متوفین میں خاتون،اس کا بیٹا اور بیٹی شامل ہیں،جن کی شناخت رقیہ 25سالہ، فاطمہ 6سالہ اور عدنان 2سالہ سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون اپنے 2 بچوں سمیت 2 روز سے لاپتہ تھی،خاتون کے شوہر نے تینوں کی گمشدگی کی رپورٹ بھی جمع کرائی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے، شک ہے کہ ماں اور دونوں بچوں کو قتل کیا گیا ہے،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔