LIVE

حب کینال پر 20 ہزار افراد نہانے آتے ہیں، پابندی کے باوجود پانی خراب کر رہے: واٹر بورڈ

سلیمان سعادت خان
June 23, 2024
 

حب کینال میں نہانے پر پابندی کے باوجود بڑی تعداد میں نوجوان نہانے پہنچے اور آج ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا: واٹر بورڈ حکام— فوٹو:فائل

کراچی کو  پانی فراہم کرنے والی حب کینال پر نہانے والوں کے ہجوم سے انتظامیہ پریشان ہوگئی۔

واٹر بورڈ حکام کے مطابق حب کینال میں نہانے پر پابندی کے باوجود بڑی تعداد میں نوجوان نہانے پہنچے اور آج ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حب کینال پرچھٹی کے دن کم وبیش 20 ہزار افراد نہانے آتے ہیں، نہانے پرپابندی اورگرفتاریوں کے باوجود لوگ پانی کوخراب کر رہے ہیں۔

حکام نے بتایاکہ شہریوں کی موجودگی کے باعث واٹربورڈ کوپمپنگ میں مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے، ضلع غربی اور وسطی کو حب پمپنگ اسٹیشن سے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔