LIVE

حیدرآباد میں مالک کے تشدد کا شکار گدھا کراچی کے شیلٹر ہوم میں دم توڑ گیا

شوالہ اسلم
June 23, 2024
 

گزشتہ دنوں تشدد کی وجہ سے گدھے کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ چکی تھیں— فوٹو: شیلٹر ہوم آفیشل فیس بک 

حیدرآباد میں مالک کے تشدد سے زخمی ہونے والا گدھا کراچی کے اینمل شیلٹر ہوم میں مرگیا۔

گزشتہ دنوں تشدد کی وجہ سے گدھے کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ چکی تھیں۔ گدھے کو علاج کے لیے کراچی کے سی ڈی آر ایس بینجی شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

انتظامیہ اینیمل شیلٹر کے مطابق گدھے کا نام ڈوبی رکھا گیا تھا، ڈوبی نے خوفناک  بدسلوکی کا سامنا کیا، وہ انسانوں سے بہتر سلوک کا مستحق تھا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جانوروں کی حالت زار کے لیے ہر ایک کو کھڑا ہونا چاہیے، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کسی اور جانور کے ساتھ ایسا سلوک نہ ہو۔

خیال رہے کہ پولیس نے تشدد کرکے گدھے کی ٹانگیں توڑنے والے شخص کو گرفتار کرلیا تھا اور مقدمہ بھی درج کیا تھا۔