LIVE

فلم ’پائریٹس آف دی کریبئین‘ کا اداکار شارک کے حملے میں ہلاک

ویب ڈیسک
June 24, 2024
 

ٹمایو پیری ہوائی میں سمندر کی لہروں پر سرفنگ کے دوران شارک کے حملے کا شکار ہوئے— فوٹو: فائل

ہالی وڈ کی مشہور فلم سیریز پائریٹس آف دی کریبئین میں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار ٹمایو پیری شارک کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 49 سالہ ٹمایو پیری ہوائی میں سمندر کی لہروں پر سرفنگ کے دوران شارک کے حملے کا شکار ہوئے۔

ٹمایو پیری پائریٹس آف دی کریبئین  سیریز کی چوتھی فلم ’آن اسٹرینجر ٹائڈز‘ کی کاسٹ میں شامل تھے۔

2011 میں ریلیز ہونے ولی اس فلم میں اداکار جونی ڈیپ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ اس فلم میں پینلوپی کروز اور جیوفری رش بھی شامل تھے۔

ٹمایو پیری خود بھی ایک لائف گارڈ تھے اور 10 سال سے زائد عرصے سے پروفیشنل سرفنگ کررہے تھے۔