LIVE

کراچی: عیادت کیلئے اسپتال آیا شہری نامعلوم سمت سے آئی گولی لگنے سے جاں بحق

قمر علی مستوئی
June 25, 2024
 

فوٹو: فائل

کراچی میں عیادت کیلئے عباسی شہید اسپتال آنے والا شہری نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگیا۔

اسپتال کی پارکنگ میں موجود شہری کا کہنا ہے کہ افضل کو گولی لگنے سے پہلے اور گولی لگنے کے بعد بھی اسپتال کے باہر سے ہوائی فائرنگ کی آوازیں آ رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق مقتول افضل اپنے کزن کے بیمار بیٹے کی عیادت کیلئے عباسی شہید اسپتال آیا تھا اور چائلڈ ایمرجنسی کی پارکنگ میں اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ نامعلوم سمت سے آئی گولی اس کے سینے پر لگی۔

پولیس کے مطابق افضل کو اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا لیکن وہ بچ نہ سکا، مقتول لیاقت آباد کا رہائشی تھا۔