LIVE

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان زندگی سے محروم

ویب ڈیسک
June 28, 2024
 

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں ایک اور نوجوان زندگی سے محروم ہوگیا۔

گلستان جوہر میں موٹرسائيکل چھیننے والے ملزمان نے مزاحمت پر نوجوان پر فائرنگ کردی جس سے 27 سالہ نعمان جاں بحق  ہوگیا۔

جناح اسپتال میں مقتول کے ورثاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کے وقت مقتول دوست کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار تھا اور ائیرپورٹ جا رہاتھا، موٹرسائیکل سوار ملزمان نے روکنےکی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کر دی۔

ایس پی گلشن اقبال عبدالعلیم کے مطابق واقعہ موٹر سائیکل چھیننے کے دوران پیش آیا،جائے وقوعہ پر واقعہ کی سی سی ٹی وی دیکھ رہے ہیں۔ 

یکم جون سے اب تک شہر میں اسٹریٹ کرائم کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 80 ہوگئی۔