LIVE

کراچی:گولڈ میڈلسٹ نوجوان اتقاء معین کے قتل کیس کا ملزم عدالت سے فرار

ویب ڈیسک
June 25, 2024
 

پولیس نے ملزم کےفرار کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں کانسٹیبل اشتیاق احمد کے خلاف درج کرلیا/ فائل فوٹو

کراچی میں گولڈ میڈلسٹ نوجوان انجینئر اتقاء معین قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے  کہ  ملزم کو گزشتہ روز جیل سے پیشی کے لیے عدالت لایا گیا تھا جہاں ملزم کو  آخری بار 4 بجکر 10 منٹ پر عدالت سے سٹی کورٹ لاک اپ جاتے دیکھا گیا تھااور سٹی کورٹ لاک اپ جانے کے بعد ملزم ظاہر غائب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سٹی کورٹ سے جیل منتقلی کے دوران قیدیوں کی تعداد مکمل تھی مگر  جیل پہنچ کر گتنی میں ایک قیدی کم پایا گیا۔

پولیس نے ملزم کےفرار کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں کانسٹیبل اشتیاق احمد کے خلاف درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق اتقاء معین کو چند روز قبل موٹرسائیکل چھیننے کے دوران قتل کردیاگیا تھا جس کے بعد ایس آئی یو پولیس نے ملزم ظاہر کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔