02 جون ، 2024
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے نوجوان کی ویڈیو سامنے آگئی۔
مقتول کی شناخت 27 سال کے ارتقاء کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کیمیکل انجینئر اور نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔
ارتقاء کو بیکری سے گھرجاتے ہوئے ڈاکوؤں نے روکا اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی، ڈاکو مقتول شہری سے موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
جرائم کے خلاف ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او گلشن اقبال معطل ہوگئے اور ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔