LIVE

عائزہ کے ساتھ پراجیکٹ میں مجھے نکال کر سینئر اداکار کے بیٹے کو رکھ لیا گیا تھا: ارسلان نصیر

ویب ڈیسک
June 25, 2024
 

اداکار نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کے لیے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا__فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی یوٹیوبر و اداکار ارسلان نصیر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے میں عائزہ خان کے مقابل انہیں کاسٹ کیا گیا تھا لیکن بعدازاں ان کی جگہ کسی اداکار کے بیٹے کو رکھ لیا گیا تھا۔

اداکار نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کے لیے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا۔

اس دوران کئی سوالات  مداحوں کی جانب سے ارسلان نصیر  سے کیے گئے جنہیں انہوں نے شیئر کیا، صارفین نے اداکار سے نت نئے اور دلچسپ سوال کیے۔ 

اداکار نے بھی اپنے مداحوں کے ہر سوال کا جواب دیا اور ساتھ میں حسب عادت مزاح بھی جاری رکھا۔

اسی دوران ایک مداح نے ارسلان نصیر سے سوال کے بجائے فرمائش کر ڈالی۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

انسٹاگرام صارف کا کہنا تھا کہ عائزہ خان کے ساتھ بھی ایک پراجیکٹ کریں جس میں آپ عائزہ کے مد مقابل مرکزی کردار میں ہوں اور ڈرامے کا اختتام بھی خوشگوار ہو۔

اس پر ارسلان نصیر نے بتایا میں ایک ڈرامہ عائزہ خان کے ساتھ کر رہا تھا، پھر مجھے ہٹا کر ایک سینئر اداکار کے بیٹے کو ڈرامے میں کاسٹ کر لیا گیا تھا۔

ارسلان نصیر نے مزید کہا کہ بعد ازاں مذکورہ پراجیکٹ عائزہ خان نے بھی چھوڑ دیا تھا۔