LIVE

اداکارہ میرا کے بھائی رشتہ ازدواج میں منسلک

ویب ڈیسک
June 26, 2024
 

سینئر اداکارہ میرا کے بھائی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

نجی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا کے بھائی حسین کی شادی کی تقریب  لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہوئی جس میں اداکارہ میرا  اور ان کے  اہلخانہ سمیت قریبی رشتے دار بھی  شریک ہوئے۔

اداکارہ میرا کے بھائی کی شادی اور نکاح کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں  میرا کو بھائی کی شادی پر پنک کلر کے سوٹ میں دیکھا گیا۔

وائرل ویڈیوز میں میرا کو نکاح کے وقت اسٹیج پر بھائی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے، ایک ویڈیو میں میرا کو بھائی کی شادی پر رقص بھی کرتے دیکھا گیا۔

اس موقع پر نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ بھائی کی شادی کی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔