LIVE

خواہش ہے افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت جائے: ایمل ولی خان

ویب ڈیسک
June 26, 2024
 

فوٹو: فائل

سینیئر سیاستدان اسفند یار ولی کے بیٹے اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ایمل ولی خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بھارت اور افغانستان اپنے سیمی فائنل جیت جائیں۔

انہوں نے کہا کہ لیکن میری خواہش ہے کہ ورلڈکپ کا فائنل افغانستان ٹیم جیتے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کل 27 جون کو کھیلیں جائیں گے۔

ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے برائن لارا اسٹیڈیم میں صبح ساڑھے 5 بجے کھیلا جائے گا۔

دوسرا سیمی فائنل کل گیانا میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کے درمیان شام ساڑھے 7 بجے ہوگا۔

یہاں یہ بات جاننا ضروری ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔