کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنلز میں فینز کی عدم دلچسپی، ٹکٹیں مکمل فروخت نہ ہوسکیں

ٹی 20  ورلڈکپ کے سیمی فائنلز میں فینز کی عدم دلچسپی، ٹکٹیں مکمل فروخت نہ ہوسکیں
فوٹو: فائل

ویسٹ انڈیز میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنلز میں فینز کی عدم دلچسپی نظر آرہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دونوں سیمی فائنلز کی ٹکٹیں اب بھی فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کل 27 جون کو کھیلیں جائیں گے۔

ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے برائن لارا اسٹیڈیم میں صبح ساڑھے 5 بجے کھیلا جائے گا۔

 دوسرا سیمی فائنل کل گیانا میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کے درمیان شام ساڑھے 7 بجے ہوگا۔

لیکن ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز میں فینز کی عدم دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے اور  دونوں سیمی فائنلز کی ٹکٹیں مکمل طور پر فروخت نہیں ہوسکیں۔

افغانستان اور جنوبی افریقا کے میچ کیلئے چار کیٹیگریز کے ٹکٹس اب بھی دستیاب ہیں۔

55 ڈالرز والے اسٹینڈرڈ، 210 ڈالرز والے پریمیئم، 200 ڈالر کے پارٹی اسٹینڈ اور 800 ڈالر کے کلب اسٹینڈ کے ٹکٹ فروخت کیلئے موجود ہیں۔

اسی طرح گیانا میں بھارت اور انگلینڈ کے فائنل کیلئے بھی تین اسٹینڈز کی ٹکٹیں دستیاب ہیں۔ بھارت  کے میچ کیلئے 105، 200 اور 210 ڈالرز والی ٹکٹیں فروخت کیلئے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے فائنل کے لیے بھی ٹکٹس جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مزید خبریں :