LIVE

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

فیضان لاکھانی
June 28, 2024
 

موسم کا حال بتانے والی مختلف ایپلیکیشنز نے ہفتے اور اتوار کو بارباڈوس میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ فوٹو فائل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل کل بھارت اور  جنوبی افریقا کے درمیان ہونا ہے تاہم یہ فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

موسم کا حال بتانے والی مختلف ایپلیکیشنز نے ہفتے اور اتوار کو بارباڈوس میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

ہفتے کو میچ ڈے کے موقع پر بارباڈوس میں علی الصبح سے شام 6 بجے تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

فائنل کیلئے اتوار کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے تاہم ریزرو ڈے کے روز بھی بارباڈوس میں بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار کو صبح 11 سے شام 5 بجے کے درمیان بھی بارش متوقع ہے۔

ورلڈکپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق فائنل میچ کے دونوں دنوں کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میچ کا آفیشل دورانیہ مقامی وقت کے مطابق صبح 1030 سے دوپہر ایک بج کر 40 منٹ تک ہے اور اضافی وقت کی صورت میں کھیل 4 بج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکے گا۔

اگر فائنل مکمل نہ ہو سکا تو بھارت اور جنوبی افریقا مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی چیمپئن قرار پائیں گے۔