LIVE

سیف سٹی کیمرے سے چور کی غلط شناخت مہنگی پڑگئی، انتظامیہ شہری کو لاکھوں ڈالر ادا کریگی

ویب ڈیسک
June 30, 2024
 

پولیس کو صرف کیمروں کے شناخت کی بنیاد پر لوگوں کو گرفتار کرنے سے  منع کیا جائیگا: انسانی حقوق کی تنظیم/ فائل فوٹو

امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں سیف سٹی کیمرے کی جانب سے ملزم کی غلط شناخت پر  انتظامیہ شہری کو  3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ  پاکستانی سے زائد) کی رقم بطور ہرجانہ ادا کرے گی۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقدمہ دائر کرنے والے شہری کا کہنا ہے اس کے ڈرائیور کے لائسنس کی تصویر کو 2018 میں شنولا واچ اسٹور  پر سکیورٹی ویڈیو میں نظر آنے والے شخص سے ممکنہ طور  پر مماثلت کے ہونے  پر غلط طور پر ملزم کے طور  پر چسپاں کیا گیا۔ 

غلطی تسلیم کیے جانے کے بعد شہری انتظامیہ اور شہری کے درمیان ہرجانہ ادا کرنے کا معاہدہ ہوا جس  کا اعلان امریکن سول لبرٹیز یونین نامی ادارے نے کیا۔ 

انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم امریکن سول لبرٹیز یونین نامی ادارے (اے سی ایل یو) کا کہنا تھا مندرجہ ذیل ٹیکنالوجی ناقص اور نسلی تعصب پر مبنی ہے، رابرٹ ولیم کو اس لیے نشانہ بنایا گی کیونکہ وہ سیاہ فارم ہے۔

اے سی ایل یو نے مزید کہا کہ ڈیٹرائٹ پولیس کو صرف کیمروں کے شناخت کی بنیاد پر لوگوں کو گرفتار کرنے سے  منع کیا جائیگا جبکہ ڈیٹرائٹ پولیس کی جانب سے اب تک شہری کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ 

معاہدے کے مطابق پولیس 2017 سے 2023 تک ان کیسز کا بھی دوبارہ جائزہ لے گی جن میں ملزمان تک پہنچنے کے لیے چہرے کی شناخت کرنے والے کیمروں سے مدد لی گئی۔