LIVE

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں گاڑی راہگیروں پر چڑھ گئی، 9 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
July 01, 2024
 

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں گاڑی راہگیروں پر چڑھ گئی۔ 

پولیس کے مطابق حادثے میں 9 افراد ہلاک اور  کم از کم 4 افراد زخمی ہوگئے۔ 

پولیس نے بتایا کہ  تیز رفتار گاڑی دو گاڑیوں سے ٹکراتی ہوئی فٹ پاتھ پر کھڑے راہگیروں پر چڑھ گئی، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 

پولیس کی جانب سے حادثے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  عینی شاہدین کی جانب سے موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے کے مقام میں پولیس اہلکار ایک شخص کی جان بچانےکی کوشش کررہا ہے۔