LIVE

جاپان میں ہولوگرافی ٹیکنالوجی پر مبنی نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا

ویب ڈیسک
June 30, 2024
 

نئے کرنسی نوٹ ایسے ہیں / اسکرین شاٹ

جاپان میں نئے بینک نوٹ 3 جولائی کو جاری کیے جا رہے ہیں۔

یہ دنیا کے پہلے ایسے کرنسی نوٹ ہیں جن میں جدید ترین ہولوگرافی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔

ہولوگرافی ٹیکنالوجی پر مبنی ان نئے کرنسی نوٹوں پر تاریخی شخصیات کے 3 ڈی پورٹریٹ موجود ہیں جو نوٹوں کے ساتھ حرکت کرتے محسوس ہوں گے۔

یہ جاپان میں 20 سال میں کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن میں کی جانے والی پہلی تبدیلی ہے۔

10 ہزار، 5 ہزار اور ایک ہزار ین والے نئے نوٹوں میں نمبروں کو زیادہ بڑا کرکے پرنٹ کیا گیا ہے تاکہ تمام افراد انہیں آسانی سے شناخت کرسکیں۔

جاپان میں 500 سے زائد کمپنیوں کی بنیاد رکھنے میں مدد فراہم کرنے والے Eiichi Shibusawa کا چہرہ 10 ہزار ین کے نوٹ پر موجود ہوگا جبکہ ٹوکیو اسٹیشن کی عمارت بیک پر موجود ہے۔

5 ہزار ین کے نوٹ پر Umeko Tsuda نامی خاتون کا چہرہ موجود ہوگا۔

انہوں نے اپنی پوری زندگی جاپان میں خواتین کے سماجی رتبے کو بڑھانے کے لیے کام کیا تھا جبکہ ایک ہزار ین کے نوٹ پر Shibasaburo Kitasato کا چہرہ استعمال کیا گیا ہے۔

انہیں جدید جاپانی میڈیسن کا بانی قرار دیا جاتا ہے۔