LIVE

ٹیم میں سرجری سے متعلق کچھ علم نہیں: شاہین آفریدی

ویب ڈیسک
July 01, 2024
 

ہمیں کرکٹ میں بہت کچھ درست کرنے کی ضرورت ہے: قومی کرکٹر کی لندن میں میڈیا سے گفتگو/ فائل فوٹو

قومی کرکٹر شاہین آفریدی میں ٹیم میں سرجری سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہین شاہ آفریدی  ٹیم میں سرجری سے متعلق سوال گول کرگئے اور کہا کہ اس بارے میں وہ کچھ نہیں جانتے لیکن ہمیں کرکٹ میں بہت کچھ درست کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے ایک بار پھر ورلڈ چیمپئن بننے پر  شاہین نے کہا کہ  بھارت نے اچھی کرکٹ کھیلی، جب محنت کرتے ہیں تو رزلٹ اچھا ملتا ہے، جو ٹیم پروسس کے ساتھ آتی ہے وہ کامیاب ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے،  پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پرفارمنس پر ہے، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، قوم جلد بڑی سرجری ہوتے ہوئے دیکھے گی۔