LIVE

فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے مریض بن کر فیس دی، پھر لیڈی ڈاکٹر کو لوٹ لیا

ویب ڈیسک
July 01, 2024
 

فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے مریض بن کر فیس ادا کرکے لیڈی ڈاکٹر کو کلینک کے اندر لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق دو ڈاکو مریض بن کر ستیانہ روڈ پر واقع میڈیکل کمپلیکس آئے۔کاؤنٹر پر اسکن اسپیشلسٹ کو چیک اپ کرانے کی فیس دے کرکمرے میں گئے اور لیڈی ڈاکٹر کو باندھ کر اس کے زیورات، نقدی اورموبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی میں ملزمان کو کلینک میں آتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کے شوہر کی مدعیت میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔