LIVE

فواد چوہدری پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو: شیر افضل مروت

ویب ڈیسک
July 02, 2024
 

فواد چوہدری کے اس بھاگنےکے عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سےجھکا دیاتھا: رہنما پی ٹی آئی__فوٹو: فائل

پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ فوادچوہدری کا حق نہیں بنتا کہ وہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں۔

میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ فواد چوہدری اس روزپولیس کو دیکھ کر ایسےبھاگ رہے تھے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو، فواد چوہدری کے اس بھاگنےکے عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سےجھکا دیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کسی کو مشورے نہ دیں، پی ٹی آئی کی قیادت کتنی ہی فیل ہو لیکن کم ازکم کڑے وقت میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی رہی، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت مشکل وقت میں فواد چوہدری کی طرح بھاگی نہیں، وہ پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فواد چوہدری نے انٹرویو میں کہا تھاکہ پی ٹی آئی ہی کی وجہ سے ہیں، ہماری پہچان ہی پی ٹی آئی ہے، پی ٹی آئی میں تھے، ہیں اور رہیں گے۔

فواد چوہدری نے 24 مئی 2023 کو  پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور 9 مئی واقعے کی مذمت کی تھی۔