LIVE

ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے کراچی میں اپنے نئے برانڈ ’کاسٹ اینڈ کرو‘ کا افتتاح کردیا

ولید احمد
July 02, 2024
 

معروف اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے کراچی میں اپنے نئے برانڈ ’کاسٹ اینڈ کرو‘ کا افتتاح کردیا۔

کراچی میں خیابان اتحاد فیز 6 میں معروف اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے کلودنگ برانڈ 'کاسٹ اینڈ کرو' کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں اعجاز اسلم، حمزہ علی عباسی، فیصل قریشی، یاسر حسین، مریم نفیس، زارا نورعباس سمیت شوبز اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق نے بھی اسٹور کا دورہ کیا اور معیاری پراڈکٹ کی تعریف کی۔

اس حوالے سے ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے کہا کہ وہ اپنے برانڈ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق رکھنا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو بہترین مصنوعات فراہم کی جا سکیں۔

اسٹور میں قمیض شلوار، کوٹ پینٹ، شرٹس، ٹی شرٹس، جوتے، چپل، بیلٹ، گلاسز اور پرفیوم جیسی مصنوعات دستیاب ہیں جب کہ اسٹور میں جہاں سلے ہوئے کپڑے ہیں وہیں بغیر سلے کپڑے بھی ہیں، جیکٹ چپل اور کپڑوں کی تیاری کیلئے جدید مشینیں بھی رکھی گئی ہیں۔