LIVE

سندھ کابینہ میں 10 نئے معاونین خصوصی شامل

ویب ڈیسک
July 02, 2024
 

سندھ کابینہ میں 10 نئے معاونین خصوصی کو شامل کرلیا  گیا۔

تفصیلات کے مطابق لال چند اکرانی، سرفراز راجڑ، قاسم نوید قمر، وقار مہدی اور رجویر سنگھ کو معاون خصوصی بنایا گیا ہے۔

منصور شاہانی، عثمان غنی، عبدالجبار خان، جنید بلند اور محمد سلیم بھی معاون خصوصی مقرر کردیے گئے۔

معاونین خصوصی کے علاوہ سندھ حکومت نے 6 نئے ترجمان بھی مقرر کیے ہیں جس کے بعد حکومتی  ترجمانوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

بیرسٹر ارسلان اسلام، سرمد پلیجو ، عبدالواحد ہالیپوتہ، سعدیہ جاوید، مخدوم فخر زمان اور محمد علی راشد کو سندھ حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بیرسٹر مرتضی وہاب اور گنہور اسران پہلے سے سندھ حکومت کے ترجمان ہیں۔