LIVE

پارٹی میں اختلافات پر بانی پی ٹی آئی پریشان، پارٹی کے دو گروپوں کو ملاقات کیلئے بلالیا

ویب ڈیسک
July 03, 2024
 

فوٹو: فائل

پارٹی میں اختلافات پر بانی پی ٹی آئی پریشان ہوگئے، دونوں گروپوں کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل بلالیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے نمائندہ جیو نیوز شبیر ڈار نے بتایا کہ صحافیوں سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دونوں گروپوں کو 4 جولائی کو طلب کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ وہ خود ان سے مل کر بات کریں گے، معاملہ حل ہوجائے گا۔

اس سوال پر کہ دو گروپ کون سے ہیں؟ تو بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ گروپوں سے بات کرنے کے بعد صورتِ حال سے آگاہ کریں گے۔

پی ٹی آئی کی قیادت پر فواد چوہدری کی تنقید اور ملاقات کیلئے بلانے سے متعلق سوال کا انہوں نے جواب نہیں دیا۔