LIVE

کراچی: شیرپاؤ کالونی میں قبرستان سے انسانی دھڑبرآمد

ویب ڈیسک
July 03, 2024
 

دھڑ کے ہاتھ اور پاؤں کٹے ہوئے ہیں جب کہ دھڑ بھی دوحصوں میں ملا ہے: پولیس—فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے قائد آباد شیرپاؤ کالونی میں قبرستان سے انسانی دھڑ ملا۔

پولیس کے مطابق قائد آباد شیر پاؤ کالونی میں قبرستان سے انسانی دھڑ ملا، دھڑ کے ہاتھ اور پاؤں کٹے ہوئے ہیں جب کہ دھڑ بھی دوحصوں میں ملا ہے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ دھڑ کو قانونی کارروائی کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا اور اس کے باقی حصوں کی تلاش جاری ہے جب کہ دھڑ کو بھی شناخت کیا جارہا ہے۔

پولیس کا کہناہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

دوسری جانب خداداد کالونی میں فلیٹ سے کئی روز پرانی ایک شخص کی لاش ملی۔