LIVE

بھکر: ناصر آباد کےقریب وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
July 03, 2024
 

حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین میانوالی سے جھنگ جارہی تھی: ریسکیو حکام/ فائل فوٹو

بھکر: ناصر آباد کےقریب وین اور ٹرک میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین میانوالی سے جھنگ جارہی تھی جہاں ناصر آباد کے مقام پر وین اور ٹرک میں تصادم ہوا جس سے وین میں سوار 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب کنڈیارو کےقریب قومی شاہراہ پرگاڑی درخت سےٹکراگئی جس سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ گاڑی بینک کا کیش لےکرجارہی تھی۔