LIVE

ورلڈکپ میں بنگلادیشی بولر تسکین کو بھارت کیخلاف ٹیم میں شامل نہ کرنیکی دلچسپ وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک
July 03, 2024
 

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق تسکین احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ ہیڈ کوچ تھا/ فائل فوٹو

بنگلادیش ٹیم کے فاسٹ بولر تسکین احمد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں ہوٹل میں ہی سوتے رہ گئے تھے جس وجہ سے ٹیم انہیں چھوڑ کر روانہ ہوگئی تھی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بھارت کے خلاف میچ کے دوران تسکین احمد سوتے رہنے کے سبب ٹیم اسکواڈ میں شامل نہیں ہوسکے تھے لہٰذا ٹیم فاسٹ بولر کے بغیر بس میں سوار ہوکر اسٹیڈیم پہنچ گئی۔

اگرچہ  اس کے بعد تسکین احمد نے اسٹیڈیم پہنچ کر ٹیم کو تاخیر سے جوائن کیا اور اپنی غفلت کی معافی بھی مانگی لیکن انہیں پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق  تسکین احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ  ہیڈ کوچ تھا جب کہ تسکین نے ٹیم کو تاخیر سے جوائن کرنے پر معافی مانگی جس کی وجہ سے مسئلے کو نمایاں  نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ  بنگلادیش اور بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کا میچ ویسٹ انڈیز میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے بنگلادیش کو 50 رنز سے شکست دی تھی، بھارت کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی تھی۔

 بنگلادیشی ٹیم اس میچ میں تسکین احمد کے بغیر اور 2 فاسٹ بولرز کے ساتھ  میدان میں اتری تھی۔