LIVE

ٹماٹر وٹامن اے ، سی اور فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتاہے،ماہرین

GEO URDU
February 25, 2014
 

لند ن…ٹماٹر نہ صرف کھانوں کو لذت فراہم کرتا ہے بلکہ اس کے طبی فوائد بھی بے شمار ہیں۔غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر ہمارے کھانوں کو ذائقہ فراہم کرنے کے ساتھ ہماری صحت کے لیے بھی بہت فائدے مند ہوتا ہے، وٹامن اے ، سی اور فولک ایسڈ سے بھرپور ٹماٹر ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، کینسر جیسی بیماریوں سے بچاوٴ کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے ، اس کا بطور سلاد استعمال دل کی صحت، وزن میں کمی، جلد کی خوبصورتی اور بالوں کی دلکشی بڑھانے میں کارآمد رہتا ہے۔