12 اگست ، 2017
فلپائن میں برڈ فلو کی وبا کے نتیجے میں 4 لاکھ پرندوں کو تلف کیا جائے گا۔
حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ اس وبا کی موجودگی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی فرد کے اس بیماری میں مبتلا ہونے کی کوئی رپورٹ درج نہیں ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس حالیہ وبا کی وجہ سے ملک کے چھ پولٹری فارمز میں تقریبا 40 ہزار مرغیاں، بطخیں اور دیگر اقسام کے پرندے ہلاک ہو چکے ہیں۔
حکام کے مطابق جہاں یہ ہلاکتیں ہوئیں ہیں، وہاں ارد گرد کے ایک کلو میٹر علاقے میں نصف ملین کے قریب پرندوں کو ہلاک کر دیا جائے گا تاکہ یہ وبا دیگر علاقوں میں نہ پھیلے۔