Time 12 اگست ، 2017
پاکستان

شیخ رشید بیس روپے ماہانہ میں مخبری کرتے تھے، حنیف عباسی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے الزام عائد کیا ہےکہ شیخ رشید 20 روپے ماہانہ پر مخبری کیا کرتے تھے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تصادم ہونے جارہا ہے اور نظام لپیٹنے کے شدید خطرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظام لپیٹنے کے مؤجد نوازشریف ہوں گے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا عدالت سے احتساب نہ ہوا۔

شیخ رشید کے بیان پر جیونیوز سے گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا کہ شیخ رشید بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں، وہ 20 روپے ماہانہ پر مخبری کرتے تھے اور آج بھی کسی کے آلہ کار ہیں۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی تھی، وہ سازشوں سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں، وہ سازشوں سے باز نہیں آرہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شیخ رشید کو لوگ بددعائیں دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :