17 اگست ، 2017
لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات جاتی امرا میں ہوئی جو 45 منٹ جاری رہی۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ جمہوریت کی بالا دستی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ملک کی اقتصادی خوشحالی کے لیے ضروری ہے اور اس پر کام جاری رہنا چاہیے۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ایک ایجنڈا ہے تاہم پارلیمانی نظام کوتسلسل سے جاری رہنا چاہیے۔