فلم 'پدماوتی' کیلئے دپیکا نے زیادہ معاوضہ لیکر رنویر اور شاہد کو پیچھے چھوڑ دیا

بالی وڈ کی حسین اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فلم 'پدماوتی' کے لئے رنویر سنگھ اور شاہد کپور سے زیادہ معاوضہ لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار سنجے لیلی بھنسالی کی فلم میں شاہد کپور راجہ راول رتن سنگھ ، دپیکا رانی پدمنی اور رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی کا کردار نبھائیں گے۔

فلم کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اداکاروں کے مقابلے میں زیادہ معاوضہ وصول کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ دپیکا نے 13 کروڑ معاوضہ لیا جبکہ رنویر اور شاہد کو 10،10 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ 

ہدایت کار سنجے لیلی  کا کہنا ہے کہ فلم میں سب سے اہم کردار دپیکا نبھا رہی ہیں، رانی پدمنی کا کردار فلم کی بنیاد ہے جس کی وجہ سے دپیکا نے اپنے معاوضہ کی ڈیمانڈ زیادہ کی تھی۔

بالی وڈ میں اکثر مرد اداکار معاوضہ زیادہ طلب کرتے ہیں لیکن دپیکا نے اپنے کیریر میں بالی وڈ میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

دپیکا 2016 میں فوربز کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاروں کی فہرست میں شامل تھیں تاہم اس سال وہ اس فہرست میں اپنی جگہ نہیں بنا سکیں۔

فلم ’’پدماوتی‘‘ رواں سال نومبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :