Time 29 اگست ، 2017
پاکستان

جسٹس آصف کھوسہ دل کے عارضے کے باعث اسپتال منتقل

لاہور: سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کو دل کے عارضے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جیونیوز کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کو دل کے عارضے کے باعث پنجاب کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے ان کے مکمل طبی معائنے کے بعد اینجیو پلاسٹی کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹر ندیم حیات اور شاہد ندیم جسٹس کھوسہ کی اینجیوپلاسٹی کررہے ہیں جس کے مکمل ہونے کے بعد ہی مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی۔

مزید خبریں :