Geo News
Geo News

Time 02 ستمبر ، 2017
انٹرٹینمنٹ

بڑی عید پر ستاروں کا بڑا جوش و جذبہ

پاکستان کے  ستاروں نے سوشل میڈیا پر عید قرباں کی مبارک باد دی، ساتھ ہی نیک تمناؤں اور خوشی کا اظہار کیا۔

ستاروں نے عید قرباں پر مداحوں سے اپنی تصاویر شیئر کی صفائی ،مساوات اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا پیغام بھی دیا ۔

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے اپنے تمام مداحوں کو ٹوئٹر پر عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی۔







پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں سے اپنے بچپن کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ۔

ماہرہ نے کیپشن میں لکھا کہ انہیں یاد ہے کہ وہ اس وقت بہت خوش تھیں کیونکہ دادی سے عیدی جو ملی تھی۔


مایہ ناز خوبصورت اداکارہ ماورہ حسین نے ٹوئٹر پر عید کی مبارک باد پیش کی اور کیپشن میں پیغام لکھا کہ ہمدردی و شفقت کے ساتھ پیش آیا جائے۔



ماورہ نے انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شیئر کی جس میں ان کا قربانی کے جانور کے لئے  انسیت دکھائی دی گئی۔

A post shared by MAWRA (@mawrellous) on


اداکارہ اور اسٹائل آئی کون عروہ حسین نے بھی ٹوئٹر پر اپنی بہن ماورہ کے ہمراہ قربانی کے جانور کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔


اداکار فیصل قریشی نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر کے ساتھ عید مبارک کہا۔


مایہ علی نے اپنے عید کے خوبصورت نیلے رنگ کے لباس کے ساتھ انسٹا گرام پر مداحوں سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے عید مبارک کہا۔

Eid Mubarak everyone!:)

A post shared by Maya Ali (@mayaaliofficial) on