Time 05 ستمبر ، 2017
دنیا

ڈوکلام تنازع کے بعد چینی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی پہلی ملاقات

چیامین: ڈوکلام تنازع کے بعد چینی صدر اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات ہوئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برکس سربراہی اجلاس کے دوران چینی صدر ژی جن پنگ اور نریندری مودی کے درمیان وفود کی سطح پر سائیڈ لائن ملاقات ہوئی جس میں انسداد دہشت گردی کے امور پر تبادلہ خیال نہیں کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے بریفنگ دی۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سرحدی امور اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے پربات چیت کی گئی جب کہ دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کو تنازعہ نہ بننے دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


مزید خبریں :