پاکستان
Time 06 ستمبر ، 2017

جیو نیوز نے عمران خان کے انٹرویو سے وہی رپورٹ کیا جو بی بی سی نے کیا


تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے شکوہ کیا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت کی کارکردگی کے بارے میں عمران خان کا انٹرویو جیو نیوز نے حقائق کے برعکس پیش کیا۔

تحریک انصاف کے چیرمین کا یہ انٹرویو برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے گزشتہ روز کیا تھا۔

عمران خان نے انٹرویو میں کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں متعارف کروائے گئے نئے بلدیاتی نظام پر اس لیے اب تک مکمل طور پر عمل نہیں کیا جا سکا کیونکہ ان کی اپنی جماعت کے ارکانِ صوبائی اسمبلی اور صوبائی بیوروکریسی اس نظام کی مخالف ہے۔


بی بی سی کی ویب سائٹ پر شائع خبر کا عکس— فوٹو اسکرین شاٹ/بی بی سی اردو


انٹرویو میں عمران خان کا یہ جملہ بھی شامل تھا جس میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ خیبر پختون خوا میں بلدیاتی نظام اپنے ارکان صوبائی اسمبلی اور بیورو کریسی کی مخالفت کی وجہ سے عملاً نافذ نہیں کرسکے۔

 جیو نیوز نے یہی جملے من و عن نشر کیےجن کے اسکرین شاٹس نیچے دیکھے جا سکتے ہیں۔


جیو نیوز کا اسکرین شاٹ
جیو نیوز کا اسکرین شاٹ

اسی طرح عمران خان نے انٹرویو میں مزید کہا کہ ’’اب میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ 2013 کے الیکشن میں ہمیں مرکز میں حکومت نہیں ملی ورنہ یہاں بھی خیبر پختونخوا والا حال ہوتا جہاں پرویز خٹک کے علاوہ سب نئے لوگ ہیں جنہیں ایک سال تک تو پتہ ہی نہیں چلا کہ ہو کیا رہا ہے۔‘‘


بی بی سی کی ویب سائٹ پر شائع عمران خان کے انٹرویو کا عکس— فوٹو اسکرین شاٹ


عمران خان کے اس اعتراف کو بھی جیو نیوز نے بغیر کسی ردوبدل نشر کیا ۔


جیو نیوز کا اسکرین شاٹ
جیو نیوز کا اسکرین شاٹ


برطانوی نشریاتی ادارے کی ویب سائٹ کے عکس بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ جیو نیوز اور بی بی سی کی خبر میں کسی قسم کا کوئی فرق نہیں ہے۔ جیو نیوز نے یہی بیان اپنے خبرنامے میں اُسی طرح پیش کیا جیسا بی بی سی نے شائع کیا اور کہیں کوئی جملہ توڑ مروڑ کر نہیں نشر کیا گیا۔

جیو نیوز کی روایت ہے کہ وہ حقائق کو صحیح انداز میں عوام تک پہنچاتا ہے اور وہ پوری طرح سے اس پر کاربند ہے۔

مزید خبریں :