کھیل
Time 09 ستمبر ، 2017

پریتی زنٹا نے گلوبل ٹی 20 لیگ میں ٹیم خرید لی

بالی ووڈ اداکارہ اورآئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کی شریک مالکن پریتی زنٹا نے جنوبی افریقہ کی ٹی 20 گلوبل لیگ میں اسٹالن باش ٹیم خریدلی ۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے جمعہ کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ پریتی زنٹا ٹی20 گلوبل لیگ خاندان کی رکن بن گئی ہیں اور جنوبی افریقا میں ان کا خیرمقدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئی پی ایل کا ان کا تجربہ لیگ میں کام آئے گا ۔ بالی ووڈ اسٹارز کا اس لیگ میں آنا بتاتا ہے کہ یہ لیگ عالمی سطح پر مقبول ہورہی ہے۔

جواب میں پریتی نے بھی ہارون لوگارٹ، کرکٹ جنوبی افریقہ اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہےاور ساتھ یہ بھی کہا کہ یہ لیگ جنوبی افریقی نوجوانوں کے لیے خود کو منوانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 گلوبل لیگ میں بالی ووڈ کے کنگ خان نے بھی ٹیم خریدی ہے جبکہ پاکستان سے پی ایس ایل پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور لاہور قلندرز کے رانا فواد نے بھی ٹیمیں خریدلی ہیں۔

مزید خبریں :