تصاویر: عالمی ستارے پاکستان سرزمین پر اُتر گئے

فاف ڈپلوسی کی قیادت میں 13 انٹرنیشنل کرکٹر لاہور پہنچ گئے

پاکستان میں 8 سال بعد ورلڈ الیون کی صورت میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے اور دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے نام پاکستان پہنچ گئے۔

جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان فاف ڈپلوسی کی قیادت میں 13 انٹرنیشنل کھلاڑی لاہور پہنچ گئے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مہمان کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا اور کھلاڑیوں نے بھی پاکستان پہنچنے پر پرجوش استقبال کی خوب تعریف کی۔


انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی دبئی سے لاہور آمد سفر کی تصاویر

پاکستان آمد سے قبل دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کے وقت لی گئی تصویر
سابق آسٹریلوی کپتان جارج بیلی اور بین کٹنگ ایئرپورٹ جانے کے لئے گاڑی میں سوار ہیں
ورلڈ الیون اسکواڈ میں شامل 14 میں سے 13 کھلاڑی پاکستان آنے کے لئے تیار ہیں۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا استقبال کیا جارہا ہے
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کا گرم جوشی سے استقبال کر رہے ہیں
پاکستان پہنچنے پر انٹڑنیشنل کھلاڑیوں کا شایان شان استقبال