Time 18 ستمبر ، 2017
پاکستان

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز لندن روانہ

لاہور: این اے 120 میں کلثوم نواز کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز لندن روانہ ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور بیٹی بھی لندن روانہ ہوئی ہیں۔

مریم نواز براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئی ہیں جہاں وہ اپنی بیمار والدہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گی اور این اے 120 لاہورکےضمنی الیکشن میں کامیابی کا تحفہ بھی پیش کریں گی۔

مریم نواز کی والدہ اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ گلے کے کینسر کے علاج کے لیے ان دنوں لندن میں زیر علاج ہیں جس کے باعث این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں ان کی مہم مریم نواز نے چلائی اور مسلم لیگ (ن) نے انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔

مزید خبریں :