دنیا
Time 27 ستمبر ، 2017

سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی

ریاض: سعودی فرماں روا نے ملک میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دے دی ہے۔

سعودی عرب کے مقامی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا حکم جاری کردیا جس کے بعد اب وہ کار چلانے کی اہل ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی فرمان پر عملدرآمد مکمل ٹریفک قوانین کے ساتھ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیا جائے گا تاہم خواتین کو گاڑیاں سڑکوں پر لانے کے لیے آئندہ سال جون تک انتظار کرنا ہوگا۔

دوسری جانب امریکا نے سعودی فرماں روا کی جانب سے خواتین کو کار چلانے کی اجازت دینے کے حکم کا خیر مقدم کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کی درست سمت کے لیے اچھا قدم ہے۔

مزید خبریں :